حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، بنگلہ دیش میں پناہ گزین امور کے سربراہ محمد محبوب آلام تالوکدار کا کہنا تھا: کرونا روک تھام کے لیے ضروری ہے کہ مہاجر کیمپ جہاں دس لاکھ روھنگیا موجود ہیں اس کو قرنطینہ کیا جائے اور کسی کو یہاں سے نکلنے کی اجازت نہ ہوگی۔
انہوں نے کرونا روک تھام کے لیے اس اقدام کو ضروری قرار دیتے ہوئے کہا: مہاجرین میں کرونا پھیل جائے تو خطرناک ہوگا اور اس سے بچاو ممکن نہ رہے گا لہذا اس اقدام کا اٹھانا ضروری ہوچکا ہے۔
بنگلادش ۱۷۰ ملین آبادی کے بچاو کے لیے مختلف اقدامات اٹھا رہا ہے جنمیں زمینی اور ہوائی سفر پر سختی اور اکثر تعلیمی و دیگر اداروں میں چھٹی کے اقدامات شامل ہیں۔
بنگلہ دیش میں اب تک ۳۹ کرونا کیسز سامنے آچکے ہیں جبکہ پانچ مریض اس وائرس کی وجہ سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔